ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں روزگار کی سبھی اسکیمیں بحران کے زد میں: اکھلیش یادو

اتر پردیش میں روزگار کی سبھی اسکیمیں بحران کے زد میں: اکھلیش یادو

Sun, 08 Nov 2020 10:31:01    S.O. News Service

لکھنؤ،8؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت منریگا، مٹی آرٹس سمیت جن جن اسکیمات سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے وسیع اعداد و شمار کی ڈینگیں مار رہی ہے وہ بذات خود بحران کا شکار ہیں۔

اکھلیش یادو نے ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعلی جھوٹے اعداد و شمار سے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ مٹی آرٹ سمیت روزگار کی تمام اسکیمات شدید بحران کے زد میں ہیں اور ان سے وابستہ افراد دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس رہے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ سرکاری ووکیشنل پورٹل کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ہی روزگار میں 60 فیصدی کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اقتدار میں منریگا مزدوروں کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔ بی جے پی اقتدار میں انتظامیہ۔حکومت کی کاغذی کاروائیوں کا یہ نتیجہ ہے کہ حکومت اشتہار پر تو خرچ کردیتی ہے لیکن اپنی اسکیمات کو فائلوں میں ہی سمیٹ لیتی ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ ریاست میں نئی نوکریاں دکھائی نہیں دے رہیں۔ پرانی فیکٹریاں بھی بند ہوگئی ہیں ملازمین کی لاک ڈاؤن میں ہی چھٹنی ہوگئی تھی۔ آج بھی تمام لوگ کام پانے کے لئے بھٹک رہے ہیں۔ چوراہوں پر مزدوروں کی صبح لگنے والی بھیڑ روزگار کے سرکاری دعوں کی پول کھول رہے ہے۔ بی جے پی حکومت سماج کو بھی طبقات کے مفاد کو چوٹ پہنچا کر اس کو روزی روٹی کے لئے ترسا رہی ہے۔


Share: